فیصل آباد ،7 اگست (اے پی پی): سب ڈویژنل آفیسر سب ڈویژن ستیانہ انجینئر عمر احسان نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ بارش کے دوران مویشیوں کو واپڈا تنصیبات اور کھمبوں سے دور رکھیں۔
انہوں نے”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اکثر کہا جاتا ہے کہ دوران بارش اورنمی والے موسم میں بجلی کا کھمبا شارٹ ہو گیا ہے کسی جگہ پرکرنٹ آ گیا ہے۔ اگر ایسی صورت حال پیدا ہو جائے تو بجلی کے بلوں پرشکایات نمبر موجود ہیں پہلے اس پر کمپلینٹ درج کروائیں،فیسکو عملہ24گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے حاضر ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ عوام بارش کے موسم میں اپنے جانوروں، مویشیوں کو واپڈا کی تنصیبات جیسا کہ بجلی کے کھمبے،تاراور سپورٹ یا سٹے وغیرہ کے ساتھ ہرگز نہ باندھیں۔اللہ پاک ہم سب کو کسی بھی ناگہانی آفت سے دور رکھے۔
انجینئر عمر احسان نے کہا کہ ایس ای امیر خان کی ہدایات کے تحت بجلی چوری کو روکنے اور انسداد کیلئے بجلی چوروں کے خلاف گزشتہ ایک سال میں 150 سے زائد پرچے کروائے جا چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سی ای او عامر پنوں کی ہدایات کی روشنی میں بجلی چوروں کے خلاف دن رات ریڈ کیے جا رہے ہیں جن کے نتیجے میں بڑی کامیابیاں بھی مل رہی ہیں اور جلد ہی انکو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔