قصور؛ یوم استحصال کشمیر ضلع بھر میں بھرپور طریقے سے منایا گیا

8

قصور، 5اگست(اے پی پی): ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر ضلع بھر میں بھرپور طریقے سے منایا گیا۔

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی مقبوضہ جموں کشمیر عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی کی قیادت میں یوم استحصال کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔  ریلی میں شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

 ڈپٹی کمشنرمحمدارشدبھٹی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کشمیر کیساتھ ہماری وابستگی لا زوال ہے،ہم کشمیریوں کی آواز ہیں،5 اگست 2019 تاریخ کا سیاہ دن تھا، آج کے دن بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدامات کئے تاہم کشمیریوں نے جرات اور بہادری سے بھارتی مہم کو نا کام بنایا ہے۔

یوم استحصال کشمیر ریلی کے اختتام پر ملک و قوم کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ ریلی میں پولیس، ریسکیو1122، ایجو کیشن، سول ڈیفنس، ریونیو، زکوٰۃ سمیت دیگر محکموں کی بھرپور شرکت کی۔