لاہور،05 اگست (اے پی پی):سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیرصدارت کے پی آئیز کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ممبر کالونیز، ممبر ٹیکسز، ممبر کنسالیڈیشن، سیکرٹری بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری ٹیکسز، سیکرٹری ایس اینڈ سی، سیکرٹری پی پی بورڈ اور ڈی جی پی ایل آر اے نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران بی او آر کی ڈیجیٹائزیشن کی ویلیوایشن، آڈٹ ریکوری ، ڈیجیٹل گرداوری، ریونیو جنریشن اور ڈسپوزل آف اپیلز سمیت دیگر سروسز کا جائزہ لیا گیا ۔بورڈ آف ریونیو پنجاب نے گذشتہ سال 476.5بلین کا ریکارڈ ٹیکس ہدف حاصل کیا۔
ایس ایم بی آر پنجاب نبیل جاوید نے ہدایت جاری کی کہ تمام اضلاع میں ریونیو سے متعلق سروسز کو مزید بہتر بنایاجائے،التوا کا شکار میوٹیشنز اور انتقالات کو فوری مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کے پی آئیز تحت تمام اضلاع کے نائب تحصیلدار ، اسسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے مارکنگ سسٹم متعارف کرا دیا گیا۔