مری ،03اگست(اے پی پی ):ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام کشمیر پوائنٹ پی آئی اے پارک میں چھبیسواں مڈ ثمر فلاور شو منعقد ہوا،سیاحوں کی بڑی تعداد نے پھولوں کی نمائش دیکھی اور بہتر انتظامات پر انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔
اس موقع پر ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فری امدادی ریسکیو سٹال لگایا گیا،جس کا مقصد پارک میں آنے والے سیاحوں کو سی پی آر سمیت دیگر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی مشقیں دینا تھا۔