مسجد نبوی کے امام فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر 7 روزہ خیرسگالی دورہ پر پاکستان پہنچ گئے

24

اسلام آباد،08 اگست (اے پی پی ):  مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر 7 روزہ خیرسگالی دورہ پر پاکستان پہنچ گئے۔

پاکستان آمد پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین، سعودی سفیر نواف سعید المالکی، سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔  دورے کے دوران ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیرصدر مملکت، وزیراعظم

 و دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی اقتداء بھی کریں گے۔

امام مسجد نبوی الشیخ ڈاکٹر صلاح البدیر جید پاکستانی علمائے کرام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔