مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم ، ہٹ دھرمی اور جبری اقدامات بھارت کے سیکولر ملک ہونے پر سوالیہ نشان ہیں؛رمیش کمار وانکوانی

7

اسلام آباد،05 اگست(اے پی پی ): چیئرمین پاکستان ہندو کونسل رمیش کمار وانکوانی نے کہا ہے کہ  کشمیر پر جاری مظالم ، ہٹ دھرمی اور جبری اقدامات کی وجہ سے  بھارت کے سیکولر ملک ہونے پر دنیا بھر سے بڑے سوال اٹھ رہے ہیں۔

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر  اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر پر جاری مظالم ، ہٹ دھرمی اور جبری اقدامات بھارت کے سیکولر ملک ہونے پر سوالیہ نشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ جدوجہد آزادی جاری رہنا چاہیے مگر مذاکرات کا راستہ بند نہیں ہونا چاہیے۔

رمیش کمار نے کہا کہ 2026 پاکستان کی ترقی و سربلندی کا سال ہے، پاکستان کی ترقی کا مطلب خطے کی ترقی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بے شمار داستانیں ہیں جس پر انسانی حقوق کے دعویدار تنظیمیں خاموش ہیں۔