میرپورخاص،05اگست( اے پی پی): وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے ضلع میرپورخاص کے لیے مقرر کردہ رین ایمرجنسی فوکل پرسن صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ نے کمشنر آفس میرپورخاص میں حالیہ بارشوں کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ رین ایمرجنسی میں ضلعی انتظامیہ میرپورخاص کی جانب سے کئے گئے انتظامات کے متعلق بریفنگ لی۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے بتایا گیا کہ رواں سال یکم اگست سے آج تک میرپورخاص ضلعی میں 294 ملی میٹر بارش پڑی ہے ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رین ایمرجنسی کے متعلق کانٹیجسی پلان بنایا گیا ہے اور اس ضمن میں ضلعی اور تعلقہ سطح پر اجلاس منعقد ہو چکے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ 3 ڈھورو پلان کی پلیں مکمل اور 3 پلوں کی صفائی ستھرائی کروائی گئی ہے اور ڈھورو پران سے 170 تجاوزات ہٹائے ہیں۔
فوکل پرسن و صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاھ نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے پیش نظر ہسپتالوں کو فعال رکھا جائے جس میں ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور دیہی سطح پر ڈسپینسریوں کو فعال بنایا جائے اور تحصیل سطح پر فوکل پرسن مقرر کئے جائیں۔
سندھڑی تحصیل کے قدرتی گذر گاہوں کی صفائی نہ ہونے کی شکایت پر فوکل پرسن و صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ نے ایل بی او ڈی کے ذمہ داران کو فوری طور پر نالوں کی صفائی ستھرائی کروانے کی ہدایت کی اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کو کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔
میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے پیش نظر 15 پمپنگ اسٹیشنز کو فعال بنایا گیا ہے . بارشوں کے پانی کی فوری نکاسی کے لیے 26 انسپکٹر اور متعلقہ اسٹاف کو پابند کیا گیا ہے اور کانٹیجیسنی پلان بنایا گیا ہے اور کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے ۔
مئیر عبدالرؤف غوری نے کہا کہ واٹر سپلائی اسکیم کے حوالے سے جھڑبی اور بھاول لاشاری کو فعال بنایا گیا ہے . شہر سے بارش کا پانی نکال دیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر ثقافت و رین فوکل پرسن سید ذوالفقار علی شاہ نے تعلقہ وائیز بارش کے پانی کی نکاسی اور دیگر انتظامات کے متعلق آگاہی لی ۔اس موقع پر اجلاس میں بتایا گیا کہ بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے ضلع بھر کے لیے 68 ڈی واٹرنگ مشینوں ، 71 روٹر مشینیں ، 14500خیموں ، 2700 ترپال اور مچھردانیوں کی ضرورت ہے ۔
اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی حتی رام کشوری حال نے کہا کہ اس مرتبہ بارشیں زیادہ ہونے کے باوجود بھی شہر سمیت ضلعی بھر میں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقع رونما نہیں ہوا ا۔
صوبائی وزیر و فوکل پرسن سید ذوالفقار علی شاہ نے ہدایات دی کہ رین ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور اس ضمن میں جو بھی مطلوبہ ضروریات ہیں جس کے لیے وزیر اعلی سندھ سے بات کروں گا ۔