میرپورخاص؛ یوم شہداء پولیس پر شہداء کو خراج عقیدت پیش ، فیملیز  میں تحائف تقسیم

16

میرپورخاص،04اگست ( اے پی پی) : ملک  بھر کی  طرح میرپورخاص میں  یوم شہدا پولیس  منایا  گیا۔دن کا آغاز شہداء کے ایصال ثواب کیلئے پولیس لائن ہیڈ کواٹر کی مسجد میں قرآن خوانی سے کیا گیا جہاں ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری  نے بھی قرآن شریف پڑھا جس کے بعد شہداء کے لیے دعا کی گئی۔جس کے بعد ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری  نے یادگار شہداہ پر پھول چڑھائے اور یادگار شہداء پر سلامی دی گئی۔

یوم شہداء کے موقع پہ اپنے شہداء کی یاد تازہ کرنے  کیلئے  پولیس کمپلیکس میرپورخاص میں سادہ پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ڈی ایس پیز، شہداء کی فیمیلز اور بچوں سمیت شہر کے معزز شخصیات مولانہ حفیظ الرحمن فیض، سماجی رہنما محمد بخش کپری،پیٹرولیم اسوسیشن کے صدر شاہ رخ،آر آئی پولیس لائن منور آرائیں، آفس سپرنٹنڈنٹ حسن علی دل، اکاونٹینٹ راجہ آفتاب نے شرکت کی۔

 اس موقع پہ ایس ایس پی میرپورخاص نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہیدوں نے اپنے جان کے نذرانے پیش کرکے معاشرے میں امن کے خاطر عظیم قربانیاں دی ہیں جنہیں کبھی بھلایا نہیں جا سکتا، شہداء سندھ پولیس ہمارا فخر ہیں شہیدوں کی لازوال قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

یس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری   نے کہا کہ  شہداء ہمارا فخر ہیں، انکے اہلخانہ کے ہر دکھ درد میں ہم برابر کے شریک ہیں۔آج کا دن منانے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ہم اپنے شھداء کے ورثاء و لواحقین کو یہ باور کرایا جائے کہ ہم ان کے ساتھ کندھا ملائے کھڑے ہیں۔ سندھ پولیس کواپنے شہداء پر فخر ہے کہ انہوں نے قوم کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کیے ۔

 ایس ایس پی نے کہا کہ شہداء  نے قانون کی بالادستی ہو یا امن وامان کا قیام، دہشت گردی کا خاتمہ ہو یا سماج دشمن عناصر سے مقابلہ کیا  ہر محاز پہ پولیس فورس کے بہادر جوان اپنی ذمہ داریوں سے احسن طریقے سے عہدہ پہ ہوتے ہوئے جام شہادت نوش کرتے آئے ہیں۔انشاء اللہ شہداء کے اہل خانہ کی دیکھ بھال ہمیشہ ہماری ترجیح رہے گی،ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں اور سندھ پولیس شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

ایس ایس پی میرپورخاص،ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری نے فردًا فردًا تمام شہداء کی فیملیز سے ملاقات کرکے اُن میں تحائف تقسیم کیے، انکے مسائل دریافت کئے اور انکے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔تقریب کے اختتام میں ایس ایس پی میرپورخاص نے شھداء کی فیملیز کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا