نوشہرہ ورکاں ۔ 07 اگست (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش کے سلسلہ سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور بادلوں کی آمد سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
گزشتہ کئی دنوں سے جاری حبس اور گرمی کے بعد ٹمپریچر 30 تک آنے سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ بارش کا سلسلہ جاری ہے جو کاشت شدہ فصلوں کے لیے انتہائی مفید ہے بجلی اور تیل کی مد میں خاطر خواہ بچت ہو گی ۔ چند مقامات پر بارش سے شاہرائوں اور گلیوں میں پانی بھر گیا ۔