کوئٹہ۔ 06 اگست (اے پی پی):و زیر اعلیٰ بلو چستان کے مشیر برائے محنت اور افرادی قوت بابا غلام رسول عمرانی نے کہا ہے کہ اگر نوجوانوں کی درست رہنمائی اور انہیں جدید ہنر سے بہرہ مند کیا جائے تو پاکستان کو تر قی سے کو ئی نہیں سکتا،ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ضروری ہے کہ نوجوانوں کو ہنرمند بنایا جائے تاکہ وہ معاشرے کی ترقی مجموعی ترقی میں اپنا کردارادا کرتے ہوئے باعزت طریقے سے حلال رزق کماسکے ، و زیر اعلیٰ بلو چستان نوجوانوں کے مستقبل کے حوالے سے بہت حساس ہیں، ان کے ویژن کے مطابق بلو چستان سے تیس ہزار نوجوانوں کوہنر سکھا کر کے باہر ممالک بھیجا جا ئے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ بوائز اسکاوٹس میں ولڈ یوتھ اسکل ڈے کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔
تقریب میں پاکستان پاورٹی ایلی ایشن فنڈز کے سی ای او نادر گل بڑیچ، نیفٹیک،محکمہ یو تھ آفیئر کے افسران ،ویمن ڈیولپمنٹ سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔
و زیر اعلیٰ بلو چستان کے مشیر برائے لیبراینڈ پاوربابا غلام رسول عمرانی نے کہا کہ بلو چستان کے نواجونوں کو ہنر اور مہارت کی اشد ضرورت ہے اگر ہمیں دنیا کے ساتھ برابری کرنا تو جدید تقاضو ں سے ہم آہنگ ہو کر نوجوانوں کو ہنر مند بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہنر اور مہارت میں دنیا ہم سے بہت آگے نکل گئی ہے ،دنیا کے جدید ممالک وقت کے ساتھ ساتھ خود کو بد ل رہے ہیں ہم ابھی تک پرانی طرز پر آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں ہمیں دنیا کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے اپنے نوجوانوں کو اسکلز سکھا کر انہیں معاشرے میں ایک اچھا معیار مقام دلانا ہے ،انہوں نے کہا کہ و زیر اعلیٰ بلو چستان کی کاوشوں سے بلو چستان حکومت نے تیس ہزار اسکل نوجوانوں کوہنر سکھا کر کے باہر ممالک بھیجا جا ئے گا جو ایک اہم مثبت پیش رفت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبے کا سب سے بڑا مسلہ بے روزگاری ہے اسی وجہ سے نواجوان مایو س نظر آتے ہیں و زیر اعلیٰ کی قیادت میں بے روزگاری اور غربت ختم کرنے کے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے پاکستان پاورٹی ایلی ایشن فنڈز(پی پی اے ایف) کے سی ای او نادر گل بڑیچ نے کہا کہ صوبے کی آدھی آبادی سے زائد نوجوانوں پر مشتمل ہے تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو ہنر اور جدید مہارتیں سیکھنے کی اشدضرورت ہے آج کادور ہنر کا دور ہے نوجوان ہنر سے آراستہ ہوکر نہ صرف خود معاشرے میں ایک اعلیٰ مقام حاصل کرسکتے ہیں بلکہ معاشرے کے دیگر افراد کے لیے بھی کاروبار اورترقی کے مواقع پیدا کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پاورٹی ایلی ایشن فنڈز نے بلو چستان سمیت ملک بھر میں 11لاکھ افراد کو ہنراور جدید مہارتوں کی تربیت فراہم کی ہے جبکہ بلو چستان میں تقریباً 90ہزارنوجوانوں کے لیے تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں چھوٹی سطح کے کاروبار کے لیے نوجوانوں کو آسان اقساط پر قرضے فراہم کئے جارہے ہیں تاکہ وہ اپنے کاروبار کو وسعت دیں ، بلوچستان میں زرعی کاروبار کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی ضروری ہے اس سے نہ صرف نوجوانوں کو روزگار ملے گا بلکہ دوسرے نوجوان بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے آج کے پرگرام کا مقصد نہ صرف نوجوانوں میں شعور وآگاہی پیدا کرنا ہے بلکہ ان کو جدید ہنر اور مہارتوں کی جانب راغب کرنا ہے ۔