وزیر اعظم محمد شہباز شریف معیشت کی بحالی کے لیے دن رات کوشاں ہیں،رانا مشہود احمد خان 

10

اسلام آباد، 07 اگست (اے پی پی): چیئرمین  وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان   نے کہا کہوزیر اعظم محمد شہباز شریف معیشت کی بحالی کے لیے دن رات کوشاں ہیں،مستحکم اور خوشحال پاکستان کے لیے پاکستان کے ہرشہری خصوصی طور پر نوجوانوں کو اپنا بھرپور اور موثر کردار ادا کرنا ہو گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  بدھ  کے روز پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کے لیے حکومت کی مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں معاشی اعشاریوں میں بہتری نظرآنی شروع ہو گئی ہے اور ملکی اورغیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہو رہا  ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں آج مہنگائی چار سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے،جلد ہی ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا اورعوام کو ریلیف بھی ملنا شروع ہو جائے گا  ۔