اسلام آباد،05 اگست(اے پی پی ): رہنما کل جماعتی حریت کانفرنس امتیاز اقبال وانی کا کہنا ہے کہ 5 اگست مقبوضہ کشمیر کی عوام کے لئے ایک اور سیاہ دن ہے، بھارت اپنی وحشیانہ سوچ کے تحت مقبوضہ کو جیل خانہ کو طور پر پیش کر رہا ہے۔
اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل کشمیریوں سے ان کے حق خودارادیت پر قابض ہوگا۔ 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 اور 35A ختم کر کے عالمی قوانین کا مذاق اڑایا ہے اور اپنے پیشوا سابق وزیراعظم جواہر لال نہرو کے وعدے کو بھی پس پشت ڈال دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں لا قانونیت کا راج ہے ،نا کوئی کھل کہ بات کر سکتا نا ہی اگر کوئی آپنے حقوق کی بات کرے تو اسے گرفتار کرلیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان اور کشمیر یک جان دو قلب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کے حق خودارادیت کیلئے آواز اٹھاتا رہیں گے۔