پاکستان بطور ریاست اور پاکستانی عوام بطور قوم کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی؛ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

9

سیالکوٹ، 05 اگست (اے پی پی): ڈپٹی کمشنرمحمد ذوالقرنین نے کہا کہ پاکستان بطور ریاست اور پاکستانی عوام بطور قوم کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گی۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے یوم استحصال کشمیر کے سلسلہ میں نکالی گئی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کرنے کی مذموم کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل استصواب رائے ہے، اقوام متحدہ اپنی قرار داد پر عملدرآمد کروائے اور کشمیری عوام کو حق خودارادیت کا اختیار دلوائے۔

 ریلی کے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ڈسٹرکٹ آفیسر سیکنڈری ایجوکیشن ملک اللہ داد، ریسکیو1122 کے رضاکاروں کے علاؤہ سول سوسائٹی کے نمائندگان اور طلباء نے کثیر تعداد میں ریلی میں شرکت کی۔