لاہور،07اگست (اے پی پی ): پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستانی ٹیم اور بنگلہ دیش اے کے میچوں کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کردیا ہے ۔بنگلہ دیش اے مینز کرکٹ ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف دو چار روزہ اور تین 50 اوورز کے میچوں کی سیریز کے لیے 10 اگست بروز ہفتہ اسلام آباد پہنچے گی۔ تمام میچز اسلام آباد کلب میں کھیلے جائیں گے۔
11 اور 12 اگست کو پریکٹس سیشنز، پہلا چار روزہ میچ بمقابلہ پاکستان شاہینز 13 سے16 اگست، جبکہ دوسرا چار روزہ میچ 20سے 23 اگست کو کھیلا جائیگا۔بنگلہ دیش اے بمقابلہ پاکستان شاہینز پہلا ون ڈے میچ 25 اگست، دوسرا28 اگست جبکہ تیسرا 50 اوور کا میچ 30 اگست کو کھیلا جائیگا۔یہ تمام میچز اسلام کلب کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہونگے۔
پاکستان شاہینز کی جانب سے پریکٹس کیمپ آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے جس میں ریڈ بال ہیڈ کوچ پاکستان ٹیم جیسن گلیسپی اور پاکستان شاہینز کے کوچ عمر گل بھی پریکٹس سیشن موجود رہے۔