پاکستان 14 اگست 1947 کو پاکستان معرض وجود میں آچکا، اب ہمیں اس کی تعمیر کے  بارے میں  سوچنا ہو گا؛ پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم

14

سرگودھا،31 جولائی (اے پی پی ): ممتاز ادیب پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا ہے کہ پاکستا  ن کیلئے   ہمارے   آباؤ اجداد  نے قربانیاں   دیں  اور 14 اگست 1947 کو  پاکستان معرض وجود میں آ گیا، اب پاکستان کی تعمیر کی باری ہے ، اس کیلئے ہمیں یہ سوچنا ہو گا کہ ہم اس ملک کو کیا دے رہے  ہیں ۔

14اگست کے حوالے سے اے پی پی سے گفتگو میں پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم  نے کہا کہ پاکستان ایک اٹل حقیقت  ہے ، پاکستان کا  خاکہ  علامہ اقبال  نے  پیش کیا اور قائد اعظم  محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت  نے اس خا کے میں حقیقت کا  رنگ بھر دیا۔

پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ میڈیا کا اس ملک کی ترقی میں بنیادی کردار ہے ، میڈیا کو  چاہیئے کہ وہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آپس کی رنجشیں بھلا کر  پاکستان کیلئے ایک ہونا ہو گا اور پاکستا کی  ترقی  کیلئے کام کرنا ہو  گا۔