پتوکی، 5 اگست( اے پی پی): پتوکی میں بھی مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لئے اسسٹنٹ کمشنر رانا امجد محمود کی زیر قیادت یوم استحصال کشمیر ریلی نکلی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر اور بلدیہ کے زیر اہتمام نکالی گئی ریلی بلدیہ آفس سےشروع ہو کر کچہری چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں سیاسی،سماجی اور صحافی برادری کے علاوہ سول سوسائٹی اور شہریوں نے شرکت کر کے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کامظاہرہ کیا۔
شرکاءنےکشمیریوں پر مظالم کے بینرز اور پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے،جس پر کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف نعرے درج تھے۔شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی آزادی کے حصول تک ہر ممکن جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔
شرکاء نے کشمیر بنے کا پاکستان کے نعرے بلند کیے ،ریلی کے اختتام پر ملک پاکستان اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔