پشاور،05 اگست (اے پی پی ): یوم استحصال کشمیر کے موقع پر محکمہ خاندانی منصوبہ بندی کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریلی کی قیادت ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر پشاور سمیع اللہ خان خلیل نے کی، ریلی کے شرکاء نے پاکستانی اور کشمیری پرچم، بینرز و کتبے اٹھا رکھے تھے،جن پر بھارتی حکومت کے خلاف احتجاجی نعرے درج تھے، شرکاء نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ ریلی میں کشمیر بننے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرہ بازی بھی کی گئی ۔
ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر پشاور سمیع اللہ خان خلیل نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کشمیریوں کے حق خود اختیاری کے حصول کے لیے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔
ریلی میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر کاشف فدا، پروجیکٹ ڈائریکٹر ہدایت اللہ خان سمیت سینکڑوں ملازمین نے بھی شرکت کی۔