پشین ،03 اگست ( اے پی پی ): چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس ہاشم کاکڑ نے پشین اور برشور کا دورہ کیا، دورے کے دروان چیف جسٹس بلوچستان نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول پشین میں کمپلیکس اور لائبریری کا افتتاح کیا۔
کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقت نے بریفنگ دی۔ چیف جسٹس ہاشم خان کاکڑ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول پشین کا تفصیلی معائنہ کیا ۔
اس موقع پر بلوچستان اسمبلی رکن حاجی آصغر خان ترین،کارپوریشن مئیر سردار اکبر خان ترین سیکریٹری تعلیم سردار صالح ناصر ،سیکریٹری کلچرل ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشین عبدالوحید بادینی، ڈپٹی کمشنر پشین جمعہ داد مندوخیل،گورنمنٹ ماڈل اسکول پشین کلیم اللہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔