چنیوٹ،یکم اگست ( اے پی پی ): وائس چیئرپرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی جہاں آراء وٹو نے چنیوٹ کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیٹلائٹ ٹاؤن میں زیور تعلیم پروگرام،سوشیو اکنامک سروے رجسٹریشن سنٹر کا معائنہ کیا اور رجسٹریشن کیلئے آئے ہوئے مردو خواتین اور سٹاف سے گفتگو کی۔
اس موقع پر وائس چیئر پرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی جہاں آراء وٹو کا کہنا تھا کہ انہوں نے آج زیورتعلیم پروگرام کے وظائف کی تقسیم اور شفافیت کا معائنہ کیا ہے،چنیوٹ میں بہترین طریقے سے کا م ہورہا ہے،چنیوٹ سوشیو اکنامک رجسٹری میں لیڈ کررہا ہے، اب تک چنیوٹ میں 60 ہزار افراد رجسٹریشن کراچکے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی لائیو سٹاک کے حوالے سے بھی جلد پروگرام شروع کررہے ہیں جس سے کسان مستفید ہونگے۔