ڈپٹی کمشنر تھرپارکر  کی زیر صدارت یوم جشن آزادی کو جوش و جذبے سے منانے کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس

77

تھرپارکر ۔ 08 اگست (اے پی پی):یوم جشن آزادی کو جوش و جذبے سے منانے کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی کے زیر صدارت دربار ہال مٹھی میں منعقد ہوا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم بہت خوش نصیب ہیں کہ ہم آزاد وطن میں رہتے ہیں جو ہمیں ہمارے آزادی کے ہیروز کی کوششوں ، عملی جدوجہد اور بڑی قربانیوں کے بدولت نصیب ہوا ہے ۔ ہمیں اپنی آزادی کے ہیروز کی دی گئی قربانیوں پر فخر ہے ،ہمیں چاہیے کہ ہم یوم آزادی کو عید کی طرح منائیں ۔

 انہو ں نے مزید کہا کہ جشن آزادی کی شروعات ملک اور قوم کی بھلائی کے لیے مساجد  میں خصوصی دعاؤں سے کی جائیگی جبکہ یوم آزادی کے مناسبت سے اہم تقریب صادق فقیر چوک مٹھی میں رکھی گئی ہے جہاں صبح 8 بجکر 58 منٹ پر سائرن بجایا جائیگا اور قومی پرچم کشائی کرکے قومی ترانہ پیش کیا جائیگا ۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت ضلع میں جو ٹریفک جہاں بھی ہوگی وہ ایک منٹ کے لیے رک جائیگی۔انہوں نے بتایا کہ 13 اگست سے ضلع میں یوم آزادی کا جشن شروع ہوجائیگا جبکہ اسکولز و کالجز میں آزادی کے مناسبت سے مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی جبکہ تقریری مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے ۔

 اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹوتھرپارکرمحمد عثمان خاصخیلی، چیئرمین میونسپل کمیٹی مٹھی منوج کمار ملانی،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک تھرپارکر حاکم علی جلبانی ،ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ ضلع تھرپارکر کے تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔