مظفرگڑھ،07 اگست(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی کا مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے سکولوں میں لگائے گئے سمر کیمپ کی کلاسز کا معائنہ کیااورسکولوں میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا بھی کیا۔ڈی سی مظفرگڑھ نے کہا کہ بچوں کو بہترین تعلیم کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی نے بنیادی مرکز صحت بھٹہ پور اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا بھی دورہ کیااور ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری سمیت صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتالوں میں ایمرجنسی وارڈ سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا ،انہوں نے ہسپتالوں میں موجود مریضوں کی عیادت کی اور لواحقین سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا ۔
ڈی سی مظفرگڑھ نے کہا کہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف ڈیوٹی اوقات کار میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
میاں عثمان علی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ہسپتالوں میں مفت طبی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔