ڈیرہ اسماعیل خان؛ یوم شہدائے پولیس،شہداء کی قبروں  پر پولیس کے چاک وچوبند دستوں کی سلامی

24

ڈیرہ اسماعیل خان، 02 اگست (اے پی پی):یوم شہدائے پولیس کے موقع پر ضلع بھر میں شہدائے ڈیرہ پولیس  کی قبروں  پر پولیس افسران نے حاضری دی،پھولوں کی چادریں چڑھائیں جبکہ پولیس کے چاک وچوبند دستوں نے مختلف قبرستانوں میں شہداء کو سلامی دی ۔

 اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ ناصر محمود نے کہا کہ شہدائے پولیس کی قربانیوں کی بدولت آج امن وامان کی فضاء برقرار ہے،ہم اپنے شہداء اور ان کے خاندانوں  کی اس قربانی کو فراموش نہیں کر سکتے،ہمارے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،شہداء کی فیملیز کو اپنی فیملی سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔