ڈیرہ غازیخان میں یوم استحصال کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا

12

ڈیرہ غازیخان،05اگست(اے پی پی): ڈیرہ غازیخان میں یوم استحصال کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ڈویژن و ضلع کی مرکزی ریلی ڈی سی آفس سے تحصیل چوک تک نکالی گئی۔ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نعمان فاروق تارڑ نے کی۔ریلی میں پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اسد چانڈیہ، اسسٹنٹ کمشنر تیمور عثمان،ڈی ایس پی ارشد رند،ضلعی پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ہما مہدی لغاری،ڈی ایس او  رابعہ بتول،ڈپٹی ڈائریکٹرز امیر مسلم،ذکاء الدین،  سی او جوادالحسن گوندل، ایجوکشن افسران ریاض خان،شاہدسلیم،عطاء اللہ عزیز،انفارمیشن آفیسر خالد رسول،عمران مہدی،مجاہد مصطفیٰ سمیت ڈویژنل،ضلعی محکموں کے افسران و ملازمین،سول سوسائٹی،تاجر،وکلاء برادری اور شہریوں کی کثیر تعداد شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی بارے بینرز اٹھا رکھے تھے۔ریلی میں ”کشمیر بنے گا پاکستان” کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعمان فاروق تارڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے جسے کوئی ہم سے الگ نہیں کرسکتا اور کشمیری شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا،انکی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے،کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور بھارتی غاصبانہ قبضہ کیخلاف جدوجہد جاری رہیگی۔

پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اسد چانڈیہ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا،کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم کیخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔انہو۔ نے کہا کہ خصوصی حیثیت کا خاتمہ،ہندووں کے آباد کاری کے منصوبے کشمیریوں کی آزادی کو دبا نہیں سکتے۔

اسسٹنٹ کمشنر تیمور عثمان نے کہا کہ کشمیری خود کو اکیلا نہ سمجھیں،پاکستان قوم دل وجان سے انکے ساتھ ہے،پاکستان سے الحاق اور مکمل آزادی تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سی او ضلع کونسل جوادالحسن گوندل نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور مقبوضہ علاقوں میں ظلم وستم پر عالمی برادری نوٹس لے۔ریلی کے اختتام پر کشمیر کی آزادی،شہداء کے بلند مراتب،ملکی استحکام وخوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔