اسلام آباد، 05 اگست (اے پی پی): کنوینر آل پارٹیز حریت کانفرنس، غلام محمد صفی نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوۓ کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے ریاست جموں کشمیر پر شب خون مارا، عالمی سطح پر ریاست جموں و کشمیر کو ایک متنازعہ علاقہ مانا جاتا ہے لیکن ہندوستان نے کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ کہنا شروع کر دیا۔
اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست کو یکطرفہ طور پر ایسی کارروائی کی جس کی اجازت نہ اقوام متحدہ دیتی ہے اور نہ پاکستان اور انڈیا کے دو طرفہ معاہدے۔ اقوام متحدہ، عالمی برادری، یورپی یونین اور دیگر عالمی اداروں کو کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔