اسلام آباد،02 اگست(اے پی پی):گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دی ہے اور اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جشن آزادی کی
خوشیوں میں ہمیں ان لوگوں کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے جو سرحدوں پر ہماری حفاظت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ہمیں آزادی جیسی اور بھی خوشیاں نصیب کرے، ہمیں ترقیاں نصیب کرے تاکہ ہم دنیا میں اچھا مقام پیدا کر سکیں۔