گھوٹکی،01 اگست (اے پی پی):گھوٹکی کے علاقے اوباڑو میں ڈاکوؤں کے حملے میں شہید ہونے والے تین پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں پولیس رینجرز کے افسران و اہلکار سول سوسائٹی تاجر برادری سیاسی سماجی رہنماؤں سمیت شہریوں کی بہت بڑی تعدا نے شرکت کی۔
شہید پولیس اہلکار عبد السمی سموں اور عبد الحنان ملک کی نماز جنازہ اوباڑو عید گاہ میں ادا کی گئی جبکہ شہید اہلکار شفیق احمد گل کی نماز جنازہ ڈہرکی میں ادا کی گئی،شہید پولیس اہلکاروں کوسلامی دی گئی اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ۔
گزشتہ رات ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کی رونتی تھانہ پر ڈیوٹی پر جاتے ہوئے نشانہ بنایا تھا جس میں تین پولیس اہلکار شہید ہوئے گئے تھے۔