گھوٹکی ؛ گھر کی چھت گرنے سے شہید فوجی نوجوان عمران ملک کو سپردخاک کر دیا گیا

7

گھوٹکی ،04اگست (اے پی پی ): اوباڑو میں بارشوں کی وجہ سے گھر کی چھت گرنے سے شہید ہونے فوجی نوجوانعمران ملک کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،جوان کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرسان سپردخاک کیا گیا۔

اوباڑو کی ملک کالونی میں گزشتہ روز گھر کی چھت گرنے سے چھٹی پر آئے فوجی جوان گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے   تب کر شہید ہو گیا  تھا۔  فوج نوجوان عمران ملک کی نماز جنازہ آبائی قبرستان میں ادا کی گئی ،نوجوان کی میت کو پاک فوج کے دستے نے سلامی دی اور فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا اور قبر پر پھول چڑھائے گئے۔