یوئینو پارک ٹوکیو میں چار روزہ پاک-جاپان فرینڈ شپ فیسٹیول جاری

12

اسلام آباد، 02 اگست(اے  پی پی ): یوئینو پارک ٹوکیو میں یکم سے چار اگست تک  چار روزہ پاک- جاپان فرینڈ شپ فیسٹیول جاری ہے ، فیسٹیول میں پاکستانی ثقافت، کھانوں اور دستکاریوں کی شاندار نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا ہے ۔

فیسٹیول  کا افتتاح جاپان میں تعینات پاکستانی سفیر نے کیا،   پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے لگائے گئے سٹال میں ٹیکسپو 2024 اور دیگر اقدامات کی نمائش کی گئی تھی۔  پاکستان کے فنکاروں نے دلفریب میوزیکل پرفارمنس سے حاضرین کو محظوظ کیا،جس کے بعد  حاضرین مزیدار قومی ذائقوں سے بھی مستفید ہوئے۔