یوم آزادی پر اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگاکہ متحد ہو کر ملک کو ترقی خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے،ملک ابرار احمد    

28

اسلام آباد 08 اگست ( اے پی پی):پاکستان مسلم (ن ) کے رہنماملک ابرار نے کہا ہےکہ یوم آزادی پر اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگاکہ متحد ہو کر ملک کو ترقی خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے،ہم تین سال میں آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔

اے پی پی سے خصوصی انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آزاد ہوئے 76 سال ہو گئے ہیں اور آج ملک بہت زخمی حالت میں ہے اور یہ زخم 2018 میں لگایا گیا ہے  جوبہت ظلم ہوا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ قوم کو یہی کہوں گا کہ عوام متحد رہیں ملک کے لیے دعا کریں۔ ابھی جو حکومت ہے جس کی قیادت وزیراعظم محمد شہباز شریف،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور محمد نواز شریف کر رہے ہیں انشاءاللہ جلد بہت بہتری آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج بہتری کی طرف جا رہا ہے سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے ہم چیزیں سستی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بہت کچھ سستا ہو چکا ہے ہم تین سال میں آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔