یوم استحصال کشمیر، 5 اگست 2019 کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن

69

اسلام آباد، 02 اگست (اے پی پی): 5اگست 2019  کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب  بھارتی حکومت نے  کشمیر کو ہڑپ کرنے کیلئے ایک چال چلی اور پانچ سال قبل بھارتی حکومت نےآئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کو منسوخ کیااور مقبوضہ کشمیر کی نیم خودمختار حیثیت کو ختم کرکے اس کے گرد عسکری محاصرہ سخت کردیا۔

بھارت مقبوضہ کشمیر کے کروڑوں مسلمانوں کی شناخت ختم کرکے اس کو ہندوستان کا حصہ بنانے کا خواہاں ہے،بھارتی اقدامات نے  کشمیر کو ایک عقوبت خانے میں تبدیل کردیااور دہائیوں سے بھارتی استحصال کا شکار کشمیر کے عوام پر  ظلم و ستم ایک نیا باب شروع ہو گیا، بھارت نے  5 اگست کو کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن  نافذکرتے ہوئے کشمیریوں کا استحصال شرو ع  کردیا، یہ ظالمانہ اقدام اقوام متحدہ کے بنیادی حقوق کے عالمی چارٹر کی بھی خلاف ورزی ہے،یہ دن اقوام عالم کےلیے یاد دہانی ہے کہ آج بھی کشمیر کو آزادی میسر نہیں، آج بھی  کشمیر کی دھرتی  شہداء کے خون سے لال ہورہی ہے،لیکن تمام  تر بربریت کے باوجود کشمیری اپنے حق خودارادیت کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں اور پرعزم ہیں کہ کشمیر کی آزادی تک یہ  جدوجہد جاری رہے گی۔