ملتان، 05 اگست (اے پی پی):یوم استحصال کشمیر پر اہلیانِ ملتان کا کشمیری بھائیوں سے بھرپور اظہارِ یکجہتی ،ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر کے موقع پر سیمنار،گرینڈ ریلی نکالی گئی۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے ضلعی حکام کے ہمراہ سیمینار و ریلی کی قیادت کی۔ریلی میں شرکاء نے کشمیری جھنڈے اٹھا کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا 5 اگست مقبوضہ جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،بھارت نے 5 اگست 2019 کو غیر قانونی طور پر کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کیا اور کہا 5 اگست کو کشمیریوں پر ختم نہ ہونے والے مظالم بھی سب کے سامنے واضح ہوئے۔ انہوں نے کہا پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے،بھارت کے کشمیریوں پر مظالم پر پوری عالمی برادری کو نوٹس لینا چائیے۔
ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیضان احمد ریاض،اسسٹنٹ کمشنرز سٹی و صدر سمیت ضلعی حکام شریک ہوئے ، شرکاء کی کشمیر کے حق میں فلک شگاف نعرے،انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔