ملتان ۔ 17 جنوری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سڑکوں کا جال ،پنجاب خوشحال وژن کے تحت ڈویژنل انتظامیہ سرگرم ہے۔اس سلسلے میں کمشنر عامر کریم خاں نے شہر کے اطراف کا دورہ کیا اور مجوزہ سڑک کا جائزہ لیا۔عامر کریم خان نے شہر میں رش کم کرنے کیلئے محکمہ ہائی ویز کو سکیم بنانے کی ہدایت دی۔
انہوں نے نادرن بائی پاس سہو چوک تا ٹاٹے پور انٹر چینچ تک مجوزہ سڑک کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ٹریفک رش کم کرنے کیلئے سڑک کی تعمیر ناگزیر ہے۔
اس موقع پر ڈی سی محمد علی بخاری ہمراہ تھے جبکہ ایکسئن ہائی ویز غلام نبی نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سہو چوک تا ٹاٹے پور انٹر چینج روڈ 13 کلومیٹر طویل ہے۔ سڑک کی تعمیر پر 4 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ متعدد سڑکوں کی اپ گریڈیشن پر کام جاری ہے جبکہ شہر میں رش کے خاتمے کیلئے بھی ورکنگ کی جارہی ہے ۔