اسلام آباد، 24 جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر صنعت و پیداواررانا تنویر حسین کی سربراہی اور وفاقی سیکرٹری کی رہنمائی میں وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نےجمعہ کو مقامی ہوٹل میں گندم کے شعبے کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
ورکشاپ میں گندم کی منڈی کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی جبکہ اسٹریٹجک ذخائر اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے عوامل پر بھی غور کیا گیا۔
یہ اہم اقدام بین الاقوامی مالیاتی فنڈ پروگرام کے تحت اصلاحات متعارت کروانے کی حکومتی کوشش ہے۔ اس کا مقصد گندم کی خریداری کے روایتی طریقوں سے منتقلی اور ڈی ریگولیٹڈ مارکیٹ میں گندم کے ذخائر کو برقرار رکھنے کے لیے جدید اور قابل عمل حل متعارف کروانا ہے۔