اسلام آباد،20جنوری(اے پی پی):اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد باقری نے وزیر دفاع، دفاعی پیداوار اور ہوا بازی کے وزیر خواجہ محمد آصف سے پیر کو ملاقات کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں دوست ممالک کے مابین صدیوں پرانے مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔
انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دو طرفہ تعلقات تمام شعبوں میں مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
دونوں اطراف نے مشترکہ بارڈر مینجمنٹ اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں پیشرفت پر اطمینان ،اور اس امر کا اظہار کیا کہ مستقبل میں مشترکہ مفاد کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانا ہے۔