اسلام آباد،17 جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس 1050 کلومیٹر کی کوسٹ لائن ہے جسے استعمال میں لا کر تجارت کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر نے جمعہ کو اسلام آباد میں منعقد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نوجوان نسل نوکریوں کا تقاضا کرتی ہے جب کہ دنیا کی تیسری بڑی آبادی کو کاروبار پر توجہ دینی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار کو ترویج دینے کے لیے بین الاقوامی دنیا میں تاثر کو بہتر بنانا ہو گا اور سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہوں گی۔
انہوں نے ماہرین سے کہا کہ پالیسی سازی کے لیے اپنی تجاویز پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ کوالٹی کو بہتر بنا کر برآمدات کو بڑھایا جا سکتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودیہ اور دیگر ممالک کو یقین دہانی کروائی ہے کہ سرمایہ کاری کرنے میں درپیش مشکلات کو ختم کیا جائے گا۔