گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹیوں کے تحقیقاتی ماہرین کی  ملاقات

4

اسلام آباد، 17 جنوری (اے پی پی ): گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹیوں کے تحقیقاتی ماہرین نے ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس پشاور میں شہزاد خان ترکئی کی قیادت میں ملنے والے وفد کی ملاقات میں فروغ تعلیم، مہارتوں اور استعداد کار بڑھانے کے لیے بین الاقوامی تعاون کے مواقع پر بات چیت کی گئی گورنر فیصل کریم کنڈی اور ماہرین نے مل کر ایسے منصوبے بنانے پر بات کی جو خیبر پختونخوا کے عوام کو بہتر تعلیمی سہولتیں فراہم کر سکیں اور انہیں عالمی معیار کے مطابق تربیت دی جا سکے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اس تعاون سے صوبے کے طلبہ اور نوجوانوں کو نئے مواقع ملیں گے اور صوبے کی ترقی میں مدد ملے گی۔وفد کے شرکاء نے بتایا کہ وہ خیبر پختونخوا کی ضروریات کوسمجھ کر ایسے عملی اقدامات کریں گے جن سے تعلیم اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو۔