گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی ثناء اللہ خان کی ملاقات

4

پشاور، 23 جنوری (اے پی پی): گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی ثناء اللہ خان نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ کی سیاسی صورتحال،امن و امان کی ابتر صورتحال اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق ایم پی اے نے گورنر خیبرپختونخوا کو دیر چترال روڈ اور علاقہ میں محکمہ مواصلات سے متعلق دیگر منصوبوں کے بارے میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔  گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چکدرہ ،دیر چترال روڈ کے حوالہ سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی دلچسپی پر وفاقی حکومت نے اس منصوبہ کی منظوری دے دی ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ خطہ میں ترقیاتی منصوبوں سے پاکستان کی وسط ایشیا تک رسائی میں مدد ملے گی حکومت اس حوالہ سے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے،انہوں نے واڑی بائی پاس منصوبہ کے حوالہ سے بھی انہیں اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔