قصور،22فروری (اے پی پی): 8سال کے بعد منعقد ہونیوالی آئی سی سی چیمپئنزٹرافی 2025ء کے میگاایونٹ میچ میں پاک بھارت کا بڑاٹاکرا، پاکستان اوربھارت کا جب بھی میچ ہوتا ہے دونوں طرف کی عوام میں جوش و خروش اپنے عروج پرپہنچ جاتاہے۔
پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے شہریوں نے بتایا کہ پاک بھارت ٹاکرے میں پوری عوام پرجوش ہیں اورعوام کی دعائیں اپنی ٹیم کیساتھ ہیں،ہماری خواہش ہے کہ ہماری ٹیم یہ کانٹے دار میچ جیتے، ہمیں اپنی ٹیم سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں۔
شہریوں کا کہناتھاکہ ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں پاکستانی سیکورٹی ایجنسیزکواوروزیرداخلہ وچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی کوجنہوں نے فول پروف سخت اوربہترین انتظامات کئے ہیں جس سے پاکستان کا مورال پوری دنیا میں پُرامن طریقے سے بلندہواہے۔
شہریوں کامزیدکہناتھاکہ تم جیتوں یا ہارو ہمیں تم سے پیارہے۔انشاء اللہ پاکستان کرکٹ ٹیم 2017ء والی پرفارمنس دہرائے گی جب پاکستان نے بھارت کوآئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے فائنل میں بری طرح شکست سے دوچار کرکے چیمپئنزٹرافی اپنے نام کی تھی، انشاء اللہ 2025ء کے آئی سی سی چیمپئنزٹرافی دبئی کے میچ میں بھی پاکستان بھار ت کو شکست سے دوچارکریگا۔