شری کٹاس راج میں مذہبی رسومات کے لیے بھارتی ہندو یاتری پاکستان پہنچ گئے

0

لاہور،24 فروری( اے  پی پی ): ہندو مذہب  کے شری کٹاس راج میں” مہا شو راتری “ کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے 109 ہندو یاتری واہگہ چیک پوسٹ کے راستے پاکستان پہنچ گئے ۔

 جتھ پارٹی لیڈر ترلوک چند ،رگو کانت،جبکہ ڈپٹی پارٹی کے  سربراہی میں پاکستان آ ے ۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری( شرائنز )سیف اللہ کھوکھر ، ڈپٹی سیکرٹری عمر جاوید اعوان ممبران پاکستان ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی و اعلیٰ حکام اور مقامی ہندو رہنمائوں نے  مہمانوں کا  تازہ پھولوں کی پتیوں سے استقبا ل کیا گیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔

 وفاقی  وزارت مذہبی امور براے بین ا لمذاہب  ہم آہنگی اور چیئرمین بورڈ سید عطاء الرحمٰن کی خصوصی ہدایت پر ہندو یاتریوں کی پاکستان آمد کے حوالے سے  سیکورٹی رہائش،ٹرانسپورٹ سمیت دیگر انتظامات  کیے گے ہیں۔

بھارتی ہندو یاتری،دہلی، اتر پردیش مہارا شٹر ، ہریانہ ،راجھستان سے پاکستان آے ہیں ۔ جتھہ  لیڈر رگو کانت نے واہگہ بارڈر پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے بھی پاکستان آیا ہوں یہاں  آکر دلی خوشی محسوس ہوتی ہے ۔ہمیں یہاں عزت و احترام دیا جاتا ہے ۔

یاتریوں کو واہگہ بارڈر  پہنچنے کے بعد سپیشل بسوں کے ذریعے گورو دوارہ ڈیرہ صاحب میں قیام کیا  جو25 فروری کوتاریخی کٹاس راج مندر روانہ ہوں گے، جہاں 26فروری کو ہندو یاتری مہا شو راتری کی مناسبت سے اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے ۔