کراچی،21 فروری(اے پی پی ):صدر مملکت آصف علی زرداری ممبر صوبائی اسمبلی سہیل انور سیال کی رہائش گاہ پہنچے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سہیل انور سیال سے ان کے چچا ڈاکٹر ذوالفقار سیال کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔
صدر مملکت نے ڈاکٹر ذوالفقار سیال کے لیے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی۔ صدر مملکت نے ادب کے شعبے میں مرحوم ذوالفقار سیال کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔صدر مملکت نے مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی اور صبر جمیل کی دعا کی۔