اسلام آباد،24فروری(اے پی پی):صدر پاکستان آصف علی زرداری نے مونا ریماؤنٹ ڈپو کا دورہ کیا۔ صدر پاکستان کو گھوڑوں کی افزائش نسل اور افواج پاکستان کی ضروریات پورا کرنے میں مونا ڈپو کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں صدر پاکستان کو بتایا گیا کہ مونا ڈپو تقریباً 150 سالہ قدیم ڈپو ہے، صدر پاکستان نے مونا ڈپو میں زیرِ افزائش مختلف نسل کے گھوڑے دیکھے اور نایاب نسل کے گھوڑوں کی افزائش میں مونا ڈپو کے کردار کو سراہا ۔