ملتان،24فروری(اے پی پی ):ویمن چیمبر آف کامرس ملتان کےزیر اہتمام میری داستاں کے تیسرے ایڈیشن کے موقع پر لیڈی کلب ملتان میں دو روزہ نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں کی تعداد میں نمائش کے سٹال لگائے گئے۔
لیڈیز کلب میں منعقدہ نمائش کا افتتاح معروف سماجی رہنماءناہید ذوالفقار،بیگم فرخ مختار،فرح ثاقب ،نادیہ وسیم ،شہناز ناصر،عائشہ یسین ،سعدہہ کرمانی سمیت دیگر خواتین نے کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ ویمن چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام لیڈیز کلب میں منعقد نمائش کا مقصد اس خطے کی خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ویمن چیمبر آف کامرس ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر سے تعلق رکھنے والی خواتین کو نئے نئے مواقع فراہم کریں گی تاکہ اپنے ملبوسات کو مارکیٹ میں متعارف کروانے میں مدد مل سکے۔