ملتان، 28 فروری(اے پی پی):موسم بہار کی شجرکاری کی مناسبت سے ملتان میں گرین بیلٹس اور پارکوں میں پھولوں کی سجاوٹ کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش کی زیر صدارت موسم بہار کی شجرکاری بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔کریم بخش نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ہائی کورٹ روڈ،فلائی اوورز،نادرن بائی پاس،کچہری چوک اور دیگر مقامات پر پھولوں کی سجاوٹ جاری ہے۔موسم بہار میں مزید پھولوں اور درخت لگائے جائیں گے۔
ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے کہا کہ پھولوں کو پانی کی فراہمی کے لیئے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے ملازمین اور آفیسران شہر کی خوبصورتی میں بھرپور کردار ادا کریں اور اپنی اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے سر انجام دیں۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے ملتان حافظ اُسامہ،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی اور ہارٹیکلچر کا فیلڈ سٹاف بھی موجود تھا۔