میری ٹائم پالیسی2025 ایک اہم سنگ میل ہے جسے دو دہائیوں کے بعد عبور کیا گیا ہے، سید ظفر علی شاہ

0

اسلام آباد، 28 فروری (اے پی پی ):  وفاقی سیکرٹری بحری امور سید ظفر علی شاہ نے کہا کہ ہے میری ٹائم پالیسی2025 ایک اہم سنگ میل ہے جسے دو دہائیوں کے بعد عبور کیا گیا ہے۔

وزارتِ بحری امور کے زیر اہتمام منعقدہ نیشنل  میری ٹائم پالیسی ورکشاپ 2025سے خطاب کرتے ہوئے ظفر علی شاہ نے کہا کہ ڈیجیٹلازیشن، گرین ٹیکنالوجی اور بحری آلودگی کو مد نظر رکھتے ہوئے میری ٹائم پالیسی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا  کہ اس پالیسی کے ذریعے نجی سرمایہ کاری کو آسان بنایا جائے گا اور وزیر اعظم کے اڑان پاکستان ویژن کے تحت معاشی ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔