تاشقند،26فروری(اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ازبک صدر شوکت مرزیایوف کے مابین بدھ کو یہاں دوطرفہ ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون بالخصوص تجارت، سیاحت ، توانائی، علاقائی روابط اور ثقافتی تعلقات کے مزید فروغ پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ازبکستان کے مابین سفارتی تعلقات کے 33 برس کے دوران باہمی تعاون پر پشر رفت پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں تجارت و علاقائی روابط کے فروغ کیلئے ازبکستان،افغانستان-پاکستان ریلوے منصوبے کی کلیدی اہمیت پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مرنزیایوف کے مابین ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے وفود کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات ہوئی۔ ملاقات مںں پاکستان اور ازبکستان کی جانب سے تجارت، سیاحت، توانائی، تعلیم ،ثقافت، علاقائی روابط اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے موجود استعداد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں ممالک کے وفود نے مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے عملی اقدامات پر زور دیا۔