باکو، 24 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف کا آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کیلئے زوولبا صدارتی محل آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی صدارتی محل آمد پر ان کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے صدارتی محل کے مرکزی دروازے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا خیر مقدم کیا،دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، وزیراعظم کو آذربائیجان کی مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔