وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اراکین اسمبلی کی ملاقات

2

اسلام آباد،20فروری(اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی محسن شاہ نواز رانجھا، شاہ محمد شاہ، محمد ادریس اور  احسان الحق باجوہ نےعلیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

 اس موقع پر ارکان قومی اسمبلی نے حالیہ معاشی استحکام پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا اورمتعلقہ حلقوں  کے امور پر گفتگو کی۔

 ملاقات میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ارکان قومی اسمبلی کو اپنے اپنے حلقوں میں عوام سے روابط بڑھانے اور انکے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔