وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا

2

اسلام آباد،19 فروری : وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کونسل ارکان نے حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور  مستقبل کیلئے تجاویز پیش کیں۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ معیشت کی پائیدار ترقی کے حوالے سے مزید محنت کیلئے پر عزم ہیں۔خطے میں تجارت کے فروغ کی موجودہ استعداد سے بھروپور فائدہ اٹھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  مقامی صنعت کو اس قابل بنائیں گے کہ ہماری برآمدات بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلہ کر سکیں جبکہ  صنعت، زراعت آئی ٹی کی ترقی، روزگار کی فراہمی اور برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ  ملک میں گرین ڈیٹا سینٹرز کے قیام کیلئے کوشاں ہیں۔ملک میں ٹیلی کمیونیکشن سروسز کی بہتری اور دوردزار علاقوں تک انٹرنیٹ کی رسائی سے آئی ٹی برآمدات اور فری لانسرز کی تعداد میں اضافے کیلئے کوشاں ہیں جبکہ ڈیجیٹل کرنسی کو ریگیولیٹ کرنے کے حوالے سے بھی مشاورت جاری ہے۔

اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ  پاکستان کی معیشت مستحکم، ترقی کی جانب گامزن ہے۔ قیمتوں میں استحکام سے پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اجلاس میں شرکاء نے وزیرِ اعظم کو مختلف شعبوں کے حوالے سے تجاویز پیش کیں، وزیرِاعظم نے متعلقہ حکام کو کونسل ممبران سے مل کر تجاویز کے حوالے سے ایک جامع لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔