وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کا دورہ ختم کرکے ازبکستان کے دو روزہ دورے پر تاشقند روانہ

3

اسلام آباد،25فروری(اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کا دو روزہ دورہ ختم کرکے ازبکستان کے دو روزہ دورے پر باکو سے تاشقند روانہ ہو گئے۔

آذربائیجان کے اول نائب وزیرِ اعظم ، نائب وزیرِ خارجہ ، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر ، آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر   اور اعلیٰ سفارتی و سرکاری اہلکاروں نے وزیرِ اعظم کو الوداع کیا۔

‎نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ تجارت جام کمال خان، وزیرِ سرمایہ کاری و نجکاری عبدالعلیم خان، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے دورہء ازبکستان میں ہمراہ ہونگے۔