دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کے تعاون سے پاکستان میں ملکی تعمیر و ترقی کے حوالے سے متعدد بڑے منصوبے تعمیر ہوئے جنہوں نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا
انہوں نے کہا کہپاکستان کا ادارہ جاتی و معاشی اصلاحات کا پروگرام تیزی سے جاری ہے.ملک کی معیشت صحیح سمت اور ترقی کی جانب گامزن ہے
وزیراعظم نے مزید کہا کہکرپشن کو کنٹرول کرنے کیلئے نظام میں شفافیت لا رہے ہیں اورایف بی آر کی اصلاحات میں ڈیجیٹائیزیشن پر کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے۔
ایس آئی ایف سی کی بدولت ملک میں سرمایہ کاری کے لئے پر کشش ماحول فراہم کیا گیا ہے، جو تمام سٹیک ہولڈرز کی شرکت کے منفرد نظام کے تحت کام کرتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہقرضوں کے بجائے سرمایہ کاری اور شراکت داری ترجیح ہے وفد کے شرکاء نے پاکستان کے جاری اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ . وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی معاشی اصلاحات کا سفر تیزی سے جاری ہے۔
وفد نے حکومت کے توانائی، صنعت و برآمدات، نجکاری، محصولات و دیگر شعبوں میں اصلاحاتی اقدامات کی تعریف کی۔